چلتی گاڑی میں چل رہا تھا سیکس ریکیٹ ، 4 لڑکیوں سمیت 6 گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد
پولیس نے ان کے پاس سے گیارہ موبائل فون اور کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد کیں ۔ پولیس نے سارے ثبوت ملنے کے بعد چاروں لڑکیوں سمیت سبھی چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔

دہرادون : اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس نے ریڈ ڈال کر جائے واقعہ سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان پر سیکس ریکیٹ میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔ پکڑے گئے ملزمین میں سے چار مغربی بنگال اور دو اترپردیش کے شہری ہیں ۔

پولیس کے مطابق اودھم سنگھ نگر کے رودر پور میں کرائے کا مکان لے کر کماوں میں سیکس ریکیٹ چلایا جارہا تھا ۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پورا سیکس ریکیٹ چلتی گاڑی میں چلایا جارہا تھا ۔ ایک فون کال پر گراہکوں تک لڑکیاں پہنچائی جاتی تھیں ۔ (علامتی تصویر)

ملزمین نے پوچھ گچھ میں پولیس کو بتایا کہ ہفتہ میں وہ دو سے تین دن کار سے ہلدوانی آتے تھے ۔ ملزمین نے بتایا کہ کار کو یہاں کہیں بھی کھڑا کردیا جاتا تھا اور گراہکوں کا فون آتے ہی اس تک لڑکیاں پہنچادی جاتی تھیں ۔ (علامتی تصویر)

کوتوالی پولیس کے مطابق اس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ٹی پی نگر علاقہ میں مشتبہ حالت میں ایک گاڑی میں لڑکے اور لڑکیاں ہیں ۔ پولیس نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کو اس کی جانکاری دی ، جس بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی انچارج لتا بشٹ اپنی ٹیم لے کر اس علاقہ میں پہنچ گئیں جہاں کار میں چھ افراد سوار تھے ، جن میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل تھے ۔ (علامتی تصویر)

پولیس نے جیسے ہی ان سے پوچھ گچھ کی تو سچائی سامنے آگئی ۔ پولیس نے ان کے پاس سے گیارہ موبائل فون اور کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد کیں ۔ پولیس نے سارے ثبوت ملنے کے بعد چاروں لڑکیوں سمیت سبھی چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔ (علامتی تصویر)

پوچھ گچھ میں ہیومن ٹریفکنگ سیل کو پتہ چلا کہ جسم فروشی کے دھندہ میں شامل چار لڑکیوں کیلئے پکڑے گئے دونوں لڑکے گراہک لانے کا کام کرتے تھے۔ (علامتی تصویر)