ملک کی کئی ٹریڈ یونینوں اوربینک ملازمین یونینوں نے آج (8 جنوری کو) بھارت بند کی کال دی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہڑتال کا اثر بینک کاری ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات پراثرپڑرہاہے۔۔ ٹریڈ یونینوں کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر سے تقریباً 25 کروڑ افراد حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اس ہڑتال میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، انڈین بینک ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے مطابق ، آج ہونے والے بھارت بند میں 6 بینک یونینیں شامل ہو رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، ہڑتال کا بینک کاری پرکافی اثرپڑرہاہے جس کے باعث اے ٹی ایم ، برانچ سے کیش کے انخلا اور جمع کرانے میں دشواری ہوسکتی ہے۔
وہیں ٹریڈ یونینس کی ملک گیر ہڑتال کا اتراکھنڈ میں اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ مختلف شعبوں سے وابستہ ورکرز یونینیں بارش کے باوجود پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوگئے جو صبح سے مسلسل جاری رہی اور ہڑتال کی حمایت کی۔ بینک ملازمین ، آرڈیننس فیکٹری ، آنگن واڑی ملازمین، ایس ایف آئی اور بہت سے دوسرے ملازمین نے بھی ہڑتال میں حصہ لیا۔
وہیں مغربی بنگال میں بھارت بند کا سب سے زیادہ اثر دیکھاجارہاہے۔ یہاں سلیگوری میں ریاستی سرکاری بس کے ڈرائیورمظاہرین کے امکانی حملوں کے پیش نظرہیلمٹ پہن کربس چلا رہے ہیں۔وہیں مظاہرین نے شمالی 24 پرگنہ کے کنچراپارا ریلوے ٹریک کو بھی بند کردیا ہے۔ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھارت بند کے دوران ریل خدمات کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔