Delhi Election Results 2020 : ان پانچ وجہوں سے کانٹے کی ٹکر کے بعد آخری لمحہ میں منیش سسودیا نے ماری بازی ، جانیں کیا ہیں وہ
انتخابی تشہیر کے دوران کیجریوال کا خاص ہونے کی وجہ سے بی جے پی نے بھی منیش سسودیا پر جم کر نشانہ سادھا تھا ۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے ۔ تاہم دہلی کے نائب وزیر اعلی اور کیجریوال کے سب سے بھروسہ مند ساتھی منیش سسودیا ہارتے ہارتے بچ گئے ۔ منیش سسودیا کافی دیر تک بی جے پی امیدوار سے پیچھے چل رہے تھے ، تاہم آخری موقع پر انہوں نے بازی پلٹ دی اور جیت حاصل کرلی ۔ انتخابی تشہیر کے دوران کیجریوال کا خاص ہونے کی وجہ سے بی جے پی نے بھی منیش سسودیا پر جم کر نشانہ سادھا تھا ۔ شاہین باغ مظاہرہ اور ایک او ایس ڈی کی گرفتاری پر بھی سسودیا کو گھیرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ تاہم ان پانچ وجوہات کی بنیاد پر منیش سسودیا جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔

پہلی وجہ : بی جے پی نے رویندر نیگی اور کانگریس نے لکشمن راوت کو میدان میں اتارا تھا ۔ دونوں ہی اترا کھنڈ کے ہیں ۔ اترا کھنڈ کے لوگوں کے ووٹ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگئے ۔ فائل فوٹو ۔

دوسری وجہ : دہلی حکومت میں وزیر تعلیم ہونے کا بڑا فائدہ سسودیا کو ملا ۔ اپنے الیکشن کے دوران انہوں نے اسکولوں کو بڑا مدعا بنایا ۔ فائل فوٹو ۔

تیسری وجہ : پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ میں 16 غیر قانونی کالونیاں ہیں ۔ عام آدمی پارٹی نے ان کالونیوں کو ریگولرائزڈ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔

چوتھی وجہ : بی جے پی نے انتخابی تشہیر کے دوران او ایس ڈی کے رشوت لینے کے معاملہ میں منیش سسودیا پر بھی الزام لگایا گیا تھا ۔ ہمدردی کے طور پر منیش سسودیا کو بھی اس کا فائدہ ملا ۔ فائل فوٹو ۔

پانچویں وجہ : ایس سی ، او بی سی کے 17-17 اور گوجروں کے 11 فیصدی ووٹ کا ایک بڑا حصہ بھی منیش سسودیا کو ملا ۔ فائل فوٹو ۔