چیف جسٹس رنجن گوگوئی شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے رخصت
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کام پر اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اور چلےگئے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کام پر اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اور چلےگئے۔

پرانی روایت کے تحت جسٹس گوگوئی کے ساتھ آج کی بینچ میں ملک کے اگلے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے بھی شامل تھے۔ دونوں ججوں کے سامنے آج صرف 10مقدمے زیر فہرست تھے۔

انہوں نے سبھی دس مقدموں کےلئے ایک ساتھ نوٹس جاری کئے اور شکریہ اداکرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔

اس سے پہلےسپریم کورٹ بار اٰسوسی ایشن کے صدر راکیش کھنہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کےلئے مبارکباد دیں اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے اور بار کےلئے کام کیاہے۔ جسٹس گوگوئی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

جسٹس گوگوئی 17نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہورہےہیں کیونکہ ہفتے اور اتوار کو عدالت کی چھٹی ہوتی ہے اس لئےان کا عدالت میں آج ہی آخری دن ہے۔