بہار میں اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کی جلد ہوگی بحالی ، نئے مدارس کو بھی ملے گی منظوری ، وزیر تعلیم کی یقین دہانی
انجمن ترقی اردو بہار کے پچاس سال پورا ہونے پرانجمن کی جانب سے پٹنہ میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سمیت اردو ادیبوں اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انجمن ترقی اردو بہار کے پچاس سال پورا ہونے پرانجمن کی جانب سے پٹنہ میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سمیت اردو ادیبوں اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گولڈن جوبلی تقریب میں انجمن نے اپنے ماضی کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے رکھا وہیں اردو کی ترقی کے تعلق سے مزید کام کرنے کا اعلان کیا۔

انجمن نے کبھی بہار اسمبلی انتخاب میں اردو کو انتخابی مدعا بنایا تو انجمن کی ہی تحریک پر بہار میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیاگیا۔

انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی کے مطابق انجمن کی تحریک پر ہی ملک کےمختلف صوبوں میں اردو کے فروغ کے تعلق سےادارہ قائم کئے گئے۔

انجمن ترقی اردو بہار نے اعلان کیا کہ صوبہ میں ابھی بھی اردو تحریک زندہ ہے اور اردو کے فروغ کی کوششیں کی جارہی ہے۔

انجمن کے مطابق اسکولوں میں اردو اساتذہ کی بحالی کے ساتھ ہی ضلع اور بلاک میں اردو ملازمین کی تقرری کو یقینی بنانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔