آسام میں کانگریس کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے بی جے پی نے اس بار شاندار جیت حاصل کی۔ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اس نے ریاست کے تمام لوگوں کو ترقی کے میدان میں آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت کے سامنے سب سے اہم مسلئہ مسلم ڈی ووٹروں کا ہے جو برسوں سے انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔