شادی کے منڈپ میں دولہے کی شکل دیکھتے ہی فرار ہوگئی دلہن ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش
Bihar News: بیتیا میں اس وقت عجیب و غریب حالات پیدا ہوگئے ، جب مندر میں شادی کرنے آئے لڑکا اور لڑکی کے فریقوں کے درمیان اچانک تنازع شروع ہوگیا ۔ دلہن کی بڑی بہن دیوانتی دیوی کے ذریعہ لڑکی کو منڈپ سے اٹھاکر لے جانے کا الزام دولہا فریق نے لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا ۔

بہار کے بیتیا سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں منڈپ میں دولہے کو دیکھتے ہی دلہن فرار ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہاٹس ایپ پر لڑکے کی تصویر دیکھ کر ہی شادی طے ہوئی تھی ، مگر منڈپ میں دولہے کو دیکھ کر جب دلہن نے شادی سے انکار کردیا تو بارات کو بیرنگ لوٹنا پڑا ۔ (علامتی تصویر)

بیتیا کے نوتن ڈویزن علاقہ میں شنکہیا مائی جگہ پر اس وقت عجیب و غریب حالات پیدا ہوگئے جب مندر میں شادی کرنے آئے لڑکا اور لڑکی کے فریقوں کے درمیان اچانک تنازع شروع ہوگیا ۔ دولہن کی بڑی بہن دیوانتی دیوی کے ذریعہ لڑکی کو منڈپ سے اٹھاکر لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے دولہے کے فریق نے ہنگامہ کیا تو وہیں دلہن کے والد ویریندر چودھری کے ذریعہ بتایا جارہا تھا کہ میری لڑکی کو لڑکا پسند نہیں ہے ، جس کی وجہ سے لڑکی منڈپ چھوڑ کر چلی گئی ہے ۔ (علامتی تصویر)

بتایا جارہا ہے کہ دلہن کو وہاٹس ایپ پر دولہے کی تصویر دکھائی گئی تھی ، جس کے بعد شادی طے ہوئی ، لیکن جب دولہا شادی کرنے کیلئے پہنچا تو دلہن کو دولہا پسند نہیں آیا ۔ (علامتی تصویر)

وہیں شادی کرنے آئے بیریا کے بگہی مسہری کے رہنے والے دولہے اتل کمار چودھری کے والد نتھو چودھری نے بتایا کہ پہلے سے طے وقت کے مطابق بدھ کو سبھی رشتہ داروں کے ساتھ وہ بارات لے کر آئے تھے ۔ یہاں پر دلہن کی بڑی بہن اس کو منڈپ سے بھگا کر لے گئی ۔ (علامتی تصویر)

منڈپ سے دلہن کے بھاگ جانے سے دونوں فریق ایک دوسرے کے سامنے گھنٹوں ڈٹے رہے ۔ گھنٹوں کے ہنگامہ کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں فریقوں کو سمجھا بجھاکر وہاں سے ہٹایا گیا اور معاملہ کو ٹھنڈہ کیا گیا ۔ (علامتی تصویر)

بتادیں کہ لڑکی کا گھر بھی بیریا تھانہ کے تدوانند پور میں ہے اور دولہے کا گھر بھی بیریا تھانہ علاقہ میں ہی ہے ۔ حالانکہ اس عجیب و غریب واقعہ کے بعد قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔ (علامتی تصویر)

تاہم اس معاملہ کی جانکاری بیریا یا نوتن تھانہ کو نہیں ہے اور لڑکا یا لڑکی کے فریق نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی ہے ۔ (علامتی تصویر)