بہار میں اسکول میں پڑھنے والی لڑکیوں نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے، جو براہ راست راست نتیش حکومت کو بیدار کرنے کا کام کرنے جا رہا ہے ۔ لڑکیوں کا یہ فیصلہ اتنا اہم ہے کہ یہ سماج میں تو بیداری پیدا کرے گا ہی بلکہ خاندان کے ان ٹھیکیداروں کیلئے بھی ایک چیلنج ثابت ہوگا ، جو خواتین کے اس اہم مسئلہ کو نظر انداز کرتے رہے ہیں ۔