ایس ڈی پی او انور جاوید نے کہا، ’’جمعہ کی صبح اطلاع ملی تھی کہ بہادر گنج تھانے کے تحت گاؤں کویماری میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا علاج کشن گنج کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ اطلاع پر جلد ہی خواتین پولیس اسٹیشن کشن گنج پہنچی اور متاثرہ لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں بتایا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم چچا توحید عالم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ کے بیان پر کشن گنج مہیلا تھانے میں مقدمہ نمبر 45/22 درج کیا گیا ہے۔ سیکشن-376/376(AB) I.D.V اور 4/6 POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس کی جلد سماعت کے بعد ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔