17 سالہ لڑکی کے ساتھ ٹوائلیٹ جاتے وقت 4 لوگوں نے کی انتہائی گھنونی حرکت، لڑکی کی چیخ سن کر پہنچے گھر والے اور پھر۔۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ اندارتھ خرد گاﺅں کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی منگل کی رات گاﺅں میں منعقدہ تلک تقریب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گیت گانے گئی تھی ۔

بہار میں روہتاس ضلع کے بکرم گنج تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ 17 سالہ لڑکی کے ساتھ درندوں نے انتہائی گھنونے کام کو کرنے کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر وہاں لوگ جمع ہو گئے جس کے بعد سبھی لوگ وہاں سے بھاگ گئے۔ عصمت دری کی کوشش کرنے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ اندارتھ خرد گاﺅں کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی منگل کی رات گاﺅں میں منعقدہ تلک تقریب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گیت گانے گئی تھی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی دس بجے کے قریب رات میں ٹوائلیٹ کیلئے جارہی تھی تبھی گاﺅں کے سنیل کمار سنگھ ، رام بابو سنگھ ، پنٹو کمار سنگھ ، مکیش کمار سنگھ نے لڑکی کے ساتھ درندگی کرنے کی کوشش کی۔ لڑ کی کے شورمچانے پر اس کے گھر کے لوگ وہاں پہنچے ۔ انہیں دیکھ کر چاروں نوجوان فرار ہو گئے ۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سے متعلق بدھ کی شام درج فہرست ذات ( ایس سی ۔ ایس ٹی ) تھانے میں چار وں لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اس معاملے میںپولیس گاﺅں کے دو لوگوں کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے ۔

دریں اثناء پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ ویر نے بتایاکہ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کے معاملے میں پولیس ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کررہی ہے ۔ لڑکی کو میڈیکل جانچ کیلئے آج سہسرام صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔