ممتا بنرجی نے کولکاتہ میں خواتین کے احتجاجی دھرنا منچ پر سہولیات فراہم کرنے کے فیصلے کو دی ہری جھنڈی
خواتین کے دھرنےکے دس دنوں کے بعد کولکاتہ کارپوریشن نے دھرنا منچ میں پنڈال بنانے پانی کی ٹنکی بیٹھانے و گرین باتھ روم کی سہولت فراہم کی۔ تاہم سخت سردی میں جاری خواتین کے احتجاجی دھرنے کے مقام پر بغیر کسی سہولیات کے خواتین نے اپنا دھرناجاری رکھا تھا۔

کولکاتہ کے پارک سرکس میدان میں سی اے اے و آین ارسی کے خلاف جاری خواتین کے احتجاجی دھرنے کی جانچ پڑتال کے بعد ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دھرنا منچ پر سہولیات فراہم کرنے کے فیصلے کو ہری جھنڈی دی۔(تصاویر: شبانہ جاوید، کولکاتہ)

خواتین کے دھرنےکے دس دنوں کے بعد کولکاتہ کارپوریشن نے دھرنا منچ میں پنڈال بنانے پانی کی ٹنکی بیٹھانے و گرین باتھ روم کی سہولت فراہم کی۔ تاہم سخت سردی میں جاری خواتین کے احتجاجی دھرنے کے مقام پر بغیر کسی سہولیات کے خواتین نے اپنا دھرناجاری رکھا تھا۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان کے مطابق سی اے اے و آین ارسی کو لیکر وزیر اعلی ممتا بنرجی کا احتجاج اہم ہے۔ انہوں نے ہی دیگر لوگوں و جماعتوں کو اس اہم مدعے پر سامنے آنے کی راہ دکھاٸی ہے ایسے میں شہر کے پارک سرکس میدان میں اچانک شروع ہوٸے خواتین کے احتجاج کی حمایت کرنا آسان نہیں تھا۔

اس لٸے احتجاج میں شامل خواتین کی تحقیقات کی گئی جس کے بعد حکومت نے تسلیم کیا کہ یہ خواتین کسی پارٹی و ادارے سے منسلک نہیں تھی بلکہ عام خواتین ہیں جو بغیر کسی مفادکے اس اہم مدعے پر بے چینی کی شکار تھی اور احتجاج کا راستہ اپنا کر اپنے خدشات کو سامنے لانا چاہتی ہیں۔

disaster management کے وزیر جاوید احمد خان نے احتجاج منچ سے ترنمول کے فاٸدہ اٹھانے کے الزام کو بھی غلط بتاتے ہوٸے کہا کے کارپوریشن الیکشن کیلئے ترنمول امیدواروں کو پارک سرکس دھرنا منچ کی نہیں بلکہ کارپوریش کے ذریعہ کئے گئے کام پر ہی ترنمول امیدوار مانگے گی۔ انہوں نے کارپوریشن کے ذریعہ شہر کی ترقیاتی کام کئے جانے کا دعوی بھی کیا۔