ان دنوں ملک بھر میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ آئے روز کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں، جب کہ کئی شادیاں بھی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایسا ہی معاملہ یوپی سے بھی سامنے آیا ہے جہاں دولہا کا رنگ دیکھ کر ہی شادی سے انکار کردیا اور بارات کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
واقعہ جمعرات کا ہے۔ رات کو بارات بہت دھوم دھام سے گاؤں پہنچی۔ باراتیوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد ناشتہ اور کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ تعارف اور مہمان نوازی کے درمیان جے مالا کا پروگرام شروع ہوا۔ پہلے دولہا منڈپ میں بیٹھا اور پھر بعد میں دلہن کو لایا گیا لیکن جیسے ہی دلہن نے دولہے کا چہرہ دیکھا تو وہ فوراً منڈپ سے اٹھ کر روتی ہوئی گھر چلی گئی اور شادی سے انکار کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دولہے کی سیاہ رنگت اور عمر بھی زیادہ تھی۔