உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking ! گاوں میں پیدا ہوا تین آنکھوں والا بچھڑا، ناک میں ہیں چار سوراخ، ناقابل یقین جانور کو دیکھنے کیلئے امنڈی بھیڑ

    چھتیس گڑھ کے راج نند گاوں ضلع میں ایک عجب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کیلئے گنڈئی گاوں میں ایک جرسی گائے نے تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے ۔ اس ناقابل یقین بچھڑے کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ گاوں میں جمع ہورہے ہیں ۔ لوگ بچھڑے کی پوجا بھی کررہے ہیں اور پیسوں کا چڑھاوا بھی چڑھا رہے ہیں ۔