سیلاب کی تباہی کا ایک خوفناک نظارہ بہار کے کٹیار میں دیکھنے کو ملا ہے۔ جہاں تاش کے پتوں کی طرح تین منزلہ اسکول کی عمارت گنگا میں سما گئی۔ اس نظارے کو جس نے بھی دیکھا ، خوفزدہ ہوگیا ۔
9/ 2
پہاڑوں میں ہو رہی بارش اور ڈیموں سے مسلسل چھوڑے جا رہے پانی کی وجہ سے یوپی کے ہردوئی میں گنگا ندی کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پرسولا گاؤں میں كٹان کی وجہ سے پرائمری اسکول کی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے بھربھرا کر پانی میں سما گئی۔
9/ 3
گزشتہ تین دن سے گنگا کے كٹان کے پیش نظر یہ اسکول آہستہ آہستہ گنگا کے آغوش میں سما رہا تھا ، لیکن آج اس کا باقی ماندہ حصہ بھی سماگیا۔
9/ 4
پہلے اسکول کا ایک حصہ آہستہ آہستہ نیچے گرنے لگا ۔ پھر اس کا پورا ڈھانچہ دریا میں بہہ گیا ۔
9/ 5
اسکول کے ایک حصے کے گرنے کے ساتھ ہی وہاں کھڑے لوگ بھاگنے لگے ۔
9/ 6
تبھی اسکول کا دوسرا حصہ بھی لرزنے لگا ۔
9/ 7
دیکھتے ہی دیکھتے پانی کے تیز بہاؤ سے وہ حصہ بھی نہیں پانی میں سماگیا۔
9/ 8
پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ وہ اپنے ساتھ اسکول کو لے گیا ۔