لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار والدین نے کیا ایسا کام ، انسانیت ہوگئی شرمسار ، جان کر سب رہ گئے حیران
لاک ڈاون کی وجہ سے کام بند ہوگیا تھا ۔ ماں باپ پچھلے تین ماہ سے بیروزگار تھے ، ایسے میں محض تین ہزار روپے میں بیٹی کو اپنے رشتہ دار کو فروخت کردیا ۔

کورونا سے بچاو کے لٸے بھیڑ بھاڑ سے لوگوں کو دور رکھنے کے لٸے ملک بھر میں کٸے گٸے لاک ڈاون نے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا ہے بلکہ عوام بھی بے حال ہوگٸے ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں مزدور طبقہ کے لوگ کام کاج بند ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں اور اب ان کے لٸے دو وقت کی روٹی ایک بڑا مسٸلہ بن گیا ہے ۔ ہزاروں لوگ بھکمری کے شکار ہیں ۔ اسی تنگدستی نے ایک والدین کو ایسا کرنے پر مجبور کردیا ، جسے سن کر ہر کوٸی حیرت زدہ ہے ۔ علامتی تصویر ۔

بنگال کے مغربی مدنی پور میں یومیہ مزدور پر کام کرنے والی ایک فیملی نے جو لاک ڈاون کی وجہ سے بھکمری کی شکار تھی ، پیٹ کی آگ بجھانے کے لٸے اپنی شیر خوار بچی کو ہی محض تین ہزار روپے میں فروخت کردیا ۔ علامتی تصویر ۔

پڑوسیوں کے مطابق باپن دھارا اور ان کی اہلیہ تاپسی بھکمری کے شکار تھے ۔ وہ دونوں اپنی بیٹی کو بھی خوراک دینے میں ناکام تھے ۔ ان کے گھر سے بھوک کے مارے ان کی بیٹی کے رونے کی آواز سناٸی دیتی تھی ۔ علامتی تصویر ۔

تاہم جب کٸی دنوں سے بچی کے رونے کی آواز سناٸی نہیں دی تو پڑوسیوں نے ایک سماجی کارکن و پولیس کو اس کی اطلاع دی اور جب پولیس باپن کے گھر پہنچی ، تو ان کی بیٹی ان کے ساتھ موجود نہیں تھی ۔ علامتی تصویر ۔

پوچھ تاچھ میں معلوم ہوا کہ انہوں اپنی بیٹی کو ہاوڑہ میں مقیم ان کے رشتہ دار کو فروخت کردیا ہے ۔ باپن دھارا یومیہ مزدور ہے جبکہ ان کی اہلیہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے ۔ علامتی تصویر ۔

لاک ڈاون کی وجہ سے ان کا کام بند ہوگیا تھا ۔ یہ لوگ پچھلے تین ماہ سے بیروزگار تھے ، ایسے میں محض تین ہزار روپے میں بیٹی کو اپنے رشتہ دار کو فروخت کردیا ۔ علامتی تصویر ۔

ڈسٹرکٹ چاٸلڈ پروٹیکشن افسر سندیپ کمار بوس کے مطابق بچی کو ان کے رشتہ دار کے گھر سے برامد کرلیا گیا اور فی الحال اسے اسپتال میں رکھا جاٸے گا اور اس کے بعد ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے والے ہوم میں بھیج دیا جاٸے گا ۔ علامتی تصویر ۔ ( رپورٹ : شبانہ جاوید ) ۔