جموں وکشمیر: عیدالاضحی کی تیاریاں شباب پر، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
تاریخی عید گاہ، پارمپورہ اور نمائش گاہ کے نزدیک شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانور خریدنے میں مصروف ہے۔


عیدالاضحی (عید قربان) قریب آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر بالخصوص گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تمام بازاروں میں گاہکوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ سب سے زیادہ رش مویشی منڈیوں میں دیکھا جارہا ہے جہاں لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ بیکری ، مٹھائی، مٹن ، چکن ، دودھ، سبزی، ریڈی میڈ گارمنٹس اور کریانہ کی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔


تاریخی عید گاہ، پارمپورہ اور نمائش گاہ کے نزدیک شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانور خریدنے میں مصروف ہے۔


عیدگاہ اور پارمپورہ میں لگنے والی مویشی منڈیوں میں بھیڑ اور بکریوں کے علاوہ صحرائی جہاز کہلائے جانے والے اونٹوں کو بھی فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔ فی اونٹ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے درمیان فروخت کیا جارہا ہے۔


وادی کے مختلف اضلاع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع و تحصیل سطحوں پر لگنے والی مویشی منڈیوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔


اس دوران گاہکوں نے الزام لگایا کہ بازاروں میں گاہکوں کے رش کو دیکھتے ہوئے منافع خوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔


گاہکوں نے الزام لگایا کہ عیدالاضحی کے پیش نظر بیکری فروشوں نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ایک سادہ کیک جو چار برس قبل 30 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا، وہی اب 70 سے 80 روپے میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ سبزی فروشوں نے نرخ نامے بالائے طاق رکھے ہیں۔


اکثر گاہکوں نے بتایا ’بیکری مصنوعات کے کوئی نرخ ہی مقرر نہیں کئے گئے ہیں جن کی قیمتوں میں گذشتہ چند برسوں کے دوران بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔


ایک معمولی کیک جو پہلے 30 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا، اب 60 سے لیکر 70 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے جبکہ بسکٹ جو چند برس پہلے 170 سے 180 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا تھا، اب 300 سے لیکر 400 فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔


ایک سادہ ڈبل روٹی جو چند برس پہلے 10 سے لیکر 12 میں فروخت کی جارہی تھی اب30 سے لیکر 40 روپے میں فروخت کی جارہی ہے‘۔
ٹرینڈنگ نیوز
زندگی کی جنگ ہار گئی اناؤ ریپ متاثرہ: صفدر جنگ اسپتال میں انتقال
اناؤ ریپ متاثرہ آخرکار زندگی کی جنگ ہار گئی۔ جمعہ کی رات 11:40 پر صفدر جنگ اسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ جس کی جانکاری متاثرہ کی بہن نے دی۔حیدرآباد انکاؤنٹر: ملزمین کے حملہ کے بعد خود کے دفاع میں پولیس نے فائرنگ کی: وی سی سجنار
پولیس ملازمین پرحملے پرہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم نے گولی چلائی کیونکہ ہمیں زخمی کرتے ہوئے یہ ملزمین پولیس تحویل سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھےوہ 6 اداکارائیں جن کے سیکس سین ہوئے تھے لیک
رادھیکا آپٹے سے پہلے کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کے بولڈ سین سوشل میڈیا پر لیک ہوچکے ہیں۔راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں محمد اظہر الدین کے نام پر اسٹینڈ کا وی وی ایس لکشمن نے کیا افتتاح
سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کے نام پر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا جمعہ کو افتتاح کیا گیا ۔تصویروں میں دیکھیں کیا تھے انکاؤنٹر اسپاٹ کےحالات، جب پولیس نے ریپ کے ملزموں کو کیا ڈھیر
ملک بھرمیں سنسنی پھیلادینے والے حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری، قتل اور لاش کو زندہ جلادینے والے واقعہ میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی خبر پر سماجی رابطہ کے ذرائع واٹس ایپ،ٹوئٹر اور دیگر پر مسرت کا اظہار کیاجارہا ہے۔ اس اجتماعی عصمت دری اور قتل کے بعد لاش کو جلادینے والی واردات کے بعد پولیس پر نکتہ چینی کرنے والے افراد نے اب سوشل میڈیا پرتلنگانہ کی سائبرآبادپولیس کی ستائش کی ہے۔سائبر آباد پولیس کمشنر سنجار کی سوشیل میڈیا پر کئی افراد نے ستائش کی ہے۔اس انکاونٹر پر کئی لڑکیوں نے مسرت کا اظہار بھی کیاہے۔جب تک ہوش میں رہی اناؤ ریپ متاثرہ، پوچھتی رہی، میں بچ تو جاؤں گی؟ قصورواروں کو چھوڑنا نہیں
صفدر جنگ کے میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکٹر سنیل گپتا نے بیان جاری کرکے کہا کہ متاثرہ کے بچنے کے چانس بہت کم ہیں۔ اس کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے اب وینٹی لیٹر پر لیا گیا تھا۔ وہیں ذرائع کی مانیں تو متاثرہ لڑکی کے کمر کے نیچے کے دو اندرونی حصے بھی آگ کی زد میں آگئے ہیں۔ جس کے چلتے متاثرہ کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔شادنگرانکاؤنٹر: ملزمین کی جانب سے فائرنگ کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی: پولیس
ملزمین نے پولیس سے ہتھیارچھین لیے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی جس میں تمام ملزمین ہلاک ہوگئےشادنگر انکاؤنٹر: پولیس کمشنروی سی سجنارکیوں ہورہی ہے تعریف، کیاہے 2008 کی تاریخ؟
اس انکاؤنٹر کے بعد سائبرآباد پولیس کمشنر کی تعریف ہورہی ہے،لوگ پولیس کمشنروی سی سجنار کی تعریف کررہے ہیںجب ان 6 ٹی وی اداکاراؤں نے دئے زبردست انٹیمیٹ سین، دیکھ کر چونک گئے لوگ
ٹی وی کی کئی اداکارائیں جو اپنے بولڈ سین سے ہنگامہ مچا چکی ہیں۔ جانیں ان ایسی ہی ایکٹریسز اور ان کے بولڈ سین کے بارے میں۔