ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی سر کرنے والے شیخ رفیق کی وزیراعلی نے کی گلپوشی، اورنگ آباد میں زوردار استقبال
ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی سر کرنے والے اورنگ آباد کے ہونہار سپوت کوہ پیما شیخ رفیق کا اورنگ آباد کے چکل تھانہ ایئر پورٹ پر شایان شان استقبال کیا گیا۔


ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی سر کرنے والے اورنگ آباد کے ہونہار سپوت کوہ پیما شیخ رفیق کا اورنگ آباد کے چکل تھانہ ایئر پورٹ پر شایان شان استقبال کیا گیا۔ دو ہفتے دہلی کے آرمی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد شیخ رفیق بدھ کو صبح کی اولین ساعتوں میں چکل تھانہ ایئر پورٹ پہنچے۔


اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر ریڈی، ڈی ایس پی خان صاحب سمیت پولیس کی بھاری نفری نے اپنے ہونہار ساتھی کا خیر مقدم کیا۔


اس سے قبل دہلی سے ممبئی پہنچنے پر وزیراعلی دیویندر پھڑنویس کے بلاوے پر ان سے ملاقات کرنے شیخ رفیق پہنچے تو انہوں نے خود بکے پیش کر رفیق کا استقبال کیا اور انکی اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔


رفیق شیخ صحت یاب ہوکر اپنے وطن اورنگ آباد پہنچے تو ایئرپورٹ پر ایس پی نوین چندر ریڈی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔


انہوں نے رفیق کے کارنامے کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے پورے ملک میں مہاراشٹر پولیس کا نام روشن کیا ہے۔


میڈیا سے بات چیت میں شیخ رفیق نے اس لمحے کو یاد کیا جب انھوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی سر کی تھی ۔


شیخ رفیق کو پولیس کی کھلی گاڑی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایئر پورٹ سے ایس پی آفس لایا گیا۔


ایس پی آفس میں ہوئے تہنیتی اجلاس میں شیخ رفیق کی عزت افزائی کی گئی۔ انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ کے سفر کی روداد بیان کی۔


اس موقع پررفیق کی ہر طرح سے مدد کرنے والے ان کے کچھ ساتھیوں اور خیر خواہوں نے رفیق کی کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔


ایس پی نوین چندر ریڈی نے شیخ رفیق کو مہاراشٹر پولیس کا آئیکن قرار دیا اور جلد ہی کوہ پیما کے اعزاز میں شایان شان تہنیتی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
ٹرینڈنگ نیوز
حیدرآباد اجتماعی عصمت دری معاملہ: سامنے آیا نیا سی سی ٹی وی فوٹیج، اسی کے سہارے پولیس نے پکڑے تھے سارے ملزم
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسی سی سی ٹی وی فوٹیج کے سہارے پولیس ملزموں تک پہنچی تھی۔ شمش آباد ٹول پلازا کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ٹرک تیزی سے دو لین کراس کر جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔کٹرینہ کیف کی یہ ڈریس دیکھی آپ نے؟ آپ بھی کاپی کرسکتی ہیں ان کا اسٹائل
اگر آپ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے تو آپ بیحد ایلیگینٹ طریقے سے کیری کر سکتے ہیں۔ کٹرینہ کیف کا ڈریسنگ اسٹائل کافی کلاسی ہے۔ آپ چاہیں تو آپ ان کا یہ اسٹائل کاپی کرسکتی ہیں۔لائیو میچ میں 7 مہینے کے بچے کو پلایا دودھ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر
ویب سیریز کے نام پر ایڈلٹ سائٹ پر لیک ہوئے ادکارہ کے انٹیمیٹ سین: ویڈیو
پورن دیکھنے کی لت سے ختم ہوسکتی ہے آپ کی سیکس لائف: تحقیق
اگر آپ کو لگتا ہے کہ پورن دیکھنے سے آپ کو جنسی سکون ملتا ہے تو یہ غلط ہے۔ محققین نے پایا ہے کہ پورن دیکھنے کی لت سےدماغ کا ایک اہم حصہ تباہ ہوجاتا ہے۔شہریت ترمیمی بل 2019: شمال مشرقی ریاستوں میں بندسےعام زندگی مفلوج،مغربی بنگال میں احتجاج
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں خاص طورپرآسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کا غصہ اب سڑکوں پرنظرآرہاہے۔سوئم سوٹ راؤنڈ میں گر پڑیں یہ حسینہ، پھر ہوا ایسا: دیکھیں ویڈیو
اس گرینڈ تقریب میں دنیا بھر کی 90 حسیناؤں کے درمیان زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ اس کنٹیسٹ میں کچھ کنٹیسٹینٹس ریمپ پر گر بھی پڑیں۔آبروریزی اورقتل کے قصورواروں کوموت نہیں ایسی سزا دلانا چاہتی ہیں وحیدہ رحمٰن
آبروری ریزی اورقتل پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے عظیم اداکارہ وحیدہ رحمن نےکہا کہ آبروریزی اورقتل بھیانک اورنہ بھلانے والا جرم ہے، لیکن وہ قصورواروں کےلئےموت کی سزا کےبدلےعمرقید چاہتی ہیں۔لوک سبھا میں7 گھنٹے کی بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل منظور
لوک سبھا میں تقریباً 7 گھنٹے کی بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل لوک سبھا میں منظورہوگیا ہے۔ اس بل کی حمایت میں 311 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی کاپی پھاڑی، کہا- یہ بل ملک کوتقسیم کرنے جیسا
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ہندوستان سے1000 سال کا تعلق ہے۔ انہوں نےکہا کہ آخرہمارا گناہ کیا یہی ہےکہ ہم مسلمان ہیں۔ آپ مسلمانوں کو اسٹیٹس لیس بنا رہے ہیں۔