صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے احترام میں فیئر ویل ڈنر، وزیر اعظم مودی نے کی میزبانی، کئی لیڈر ہوئے شامل
PM Modi Host Farewell Dinner: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز موجودہ صدر رام ناتھ کووند کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ (فیئرویل ڈنر) کا انعقاد کیا، جس میں مرکزی کابینہ کے اراکین، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر معزز شخصیات شامل ہوئے۔ صدر جمہوریہ الیکشن میں منتخب ہونے والی دروپدی مرمو بھی رام ناتھ کووند کی الوداعی تقریب میں شامل ہوئیں، جن کی مدت پیر کے روز ختم ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز موجودہ صدر رام ناتھ کووند کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ (فیئرویل ڈنر) منعقد کیا۔ (Image- ANI)
4/ 2
وزیر اعظم مودی کے ذریعہ موجودہ رام ناتھ کووند کے اعزاز میں منعقدہ اس الوداعی عشائیہ میں سبھی حصوں کی معزز شخصیات شامل ہوئے، جن مین کئی پدم اعزاز فاتح اور آدیواسی لیڈران ہیں۔ (Image- ANI)
4/ 3
اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی کابینہ کے اراکین موجود رہے۔ (Image- ANI)
4/ 4
رات کے کھانے میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی شامل ہوئے۔ صدر جمہوریہ الیکشن میں جیت درج کرنے والی دروپدی مرمو پیر کے روز پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں عہدے کا حلف لیں گی۔ (Image- ANI)