உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kisan Andolan: سنگھو بارڈر پر بڑھی کسانوں کی تعداد، کسان آندولن کے مستقبل کو لے کر بنے گی حکمت عملی

    Kisan Andolan: کسان آندولن کو آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ اس درمیان دہلی - ہریانہ کے سنگھو بارڈر (Singhu Border) پر کافی تعداد میں کسان جمع ہوئے ہین۔ ان میں بیشتر پنجاب اور ہریانہ کے کسان شامل ہیں۔ وہیں کسانوں کے دہلی بارڈر پر کوچ کرنے کو لے کر دہلی پولیس (Delhi Police) محتاط ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھیں اور پولیس کو تعاون کریں۔