پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتہ پاس ہوئے زرعی بلوں کی مخالفت میں کسانوں اور اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ ملک بھر میں احتجاج کے درمیان انڈیا گیٹ پر تقریبا پندرہ بیس لوگوں نے پیر کو صبح میں ایک ٹریکٹر میں آگ لگا دی ۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق انہیں صبح سات بج کر 42 منٹ پر واقعہ کی اطلاع ملی اور فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کو فورا جائے واقعہ پر بھیجا گیا ۔ (Pic-News18)