حج 2017 : علما کی دعاؤں کے سائے میں اترپردیش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سفر پر روانہ
اتر پردیش سے سال رواں کل 29442 عازمین کو حج کے مبارک سفر کے لئے روانہ ہونا ہے۔ یہ عازمین لکھنؤ بنارس اور غازی آباد سے مختلف مرحلوں میں روانہ ہوں گے۔


اترپردیش کے 300 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ لکھنؤ سے مدینے کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ پہلے قافلے کو علمائے کرام کی دعاوں کے سائے میں حکومت اتر پردیش کے اہم وزیروں نے رخصت کیا۔ اس موقع پر لکھنؤ کے سروجنی نگر میں واقع علی میاں ندوی کے نام سے منسوب حج ہاؤس میں عازمین کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔


روانگی سے قبل لکھنؤ کے حج ہاؤس میں کابینی وزیر چودھری لکشمی نرائن، وزیر مملکت برائےحج محسن رضا اور وزیر برائے اقلیتی بہبود بلدیو سنگھ اولکھ نے عازمین کو خطاب کرتے ہوئے ان سے حج کے دوران ملک کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ۔


روایت کے برخلاف اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ عازمین کو رخصت کرنے کے لئے حج ہاؤس نہیں پہنچ سکے۔


جب وزیر کابینہ چودھری لکشمی نرائن سے یہ سوال کیا گیا ، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ سب انتظامات یوگی جی کی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں ۔
ٹرینڈنگ نیوز
مہاراشٹر: دیویندرفڑنویس نے اجیت پوارکو نائب وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کیا
اجیت پوارکونائب وزیراعلی کےعہدے پر فائزکرنے والی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈردیویندرفڑنویس نےمزید کہا کہ اجیت پورا نےان سےکہا تھا کہ این سی پی، کانگریس اور شیو سینا کے ہمراہ مل کرحکومت قائم نہیں کرنا چاہتی ہے۔دھوم مچارہا ہےاس گانے پرنورا فتیحی کا زبردست ڈانس، دیکھیں ویڈیو
اداکارہ نورا فتیحی کے ڈانس کا ویڈیو انسٹا گرام پرشیئرکیا گیا ہے۔ اسے اب تک 3.27 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔لتا منگیشکر28 دنوں کے بعد گھرلوٹیں، ڈاکٹروں کوبتایا فرشتہ
لتا منگیشکرنے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ انہیں نمونیا ہوگیا تھا۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھیں۔انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کیریبیائی ٹیم نے8 وکٹ سے جیتا دوسرا ٹی-20 میچ
ٹیم انڈیا کے 171 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کیریبیائی ٹیم نے 9 گیند باقی رہتے ہوئے یہ ہدف حاصل کرلیا اوربغیرکسی مشکل کے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔خواتین کےتحفظ کے لئےلاء اینڈ آرڈرکو مؤثرطریقے سے قائم کرے پولیس: وزیراعظم مودی
نریندرمودی نے پنےمیں منعقدہ پولیس ڈائرکٹرجنرلوں اورانسپکٹرجنرل آف پولیس کی 45 ویں کانفرنس میں اپنےاختتامی خطاب میں کہا کہ حکام کو پولیس کی شبیہ سدھارنے پرزوردینا چاہئے، جس سے کہ خواتین اوربچوں سمیت سماج کےتمام طبقات میں اعتماد کا احساس پیدا ہوسکے۔شیوم دوبےکوچھیڑنا پولارڈ کےلئے پڑگیا مہنگا، ایک ہی اوورمیں ٹھوک دیئے26 رن
ویسٹ انڈیزکے کپتان کیرون پولارڈ سےشیوم دوبے کی تھوڑی کہا سنی ہوئی۔ ایسا لگا جیسےاس حادثہ نے شیوم دوبے کوبید ارکردیا کیونکہ اس اوورمیں انہوں نے تین چھکے لگائےتھے۔شوہرنے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا، پھرخود بھی زہرکھا کردے دی جان
ہریانہ کے بھوانی ضلع کے کھرک گاؤں میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کی کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا اورپھر خود بھی زہرکھاکرخود کشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر بیوی دونوں کی یہ دوسری شادی تھی اوران کے پانچ بچے تھے۔دہلی آتشزدگی: 43 لوگوں کی موت کے بعد فرارفیکٹری مالک گرفتار، عمارت کونہیں ملی تھی فائرکلیئرنس
اناج منڈی واقع فیکٹری میں لگی آگ میں مرنےوالوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ اتوارکی صبح آگ کے بعد اس حادثے میں جان گنوانے والوں میں 29 لاشوں کی پہچان ہوگئی ہے۔ شام کوفیکٹری مالک محمدریحان کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔پاکستان کےعظیم کرکٹرکا بڑا بیان، اپنی حرکتوں سے خود کی بےعزتی کرا رہا ہے پاکستان
نسیم شاہ نےگزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیوکیا تھا، جس کے بعد اب وہ انڈر19 عالمی کپ کھیلیں گے۔دھولیہ 2008فساد معاملے کا سامنا کرنے والے 23مسلم نوجوان باعزت بری
دھولیہ 2008فساد معاملے میں تمام 23مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا۔ مسلم نوجوانوں کو جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی تھی