مدھیہ پردیش کے ضلع ویدیشا میں گیارس پور کے نزدیک ایک سڑک حادثہ میں مشہور خاتون بائکر وینو پالی وال کی موت ہوگئی۔
6/ 2
پولیس ذرائع کے مطابق ہندستان کے سفر پر لکھنؤ سے بھوپال کیلئے روانہ ہونے والی راجستھان کے جے پور کی رہنے والی وینو پالی وال (40) کی بائک کا توازن گیارس پور کے نزدیک بگڑ گیا۔
6/ 3
اس حادثہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
6/ 4
وینو ہارلے ڈیڈسن کمپنی کی بائک چلا رہی تھیں۔
6/ 5
ہندستان کے سفر پر نکلا بائکرس کا یہ گروپ لکھنؤ سے صبح 7 بجے نکلا تھا اور رات کو بھوپال میں قیام کا پروگرام تھا۔
6/ 6
ویدیشا ضلع اسپتال میں آج وینو پالی وال کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔