ٹک ٹاک پر کی دوستی اور پھر مسلسل کرتا رہا آبروریزی ، حاملہ ہوئی لڑکی تو اٹھایا یہ گھنونا قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
ملزم نوجوان نے فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کی مسلسل آبروریزی کی ۔ متاثرہ آبروریزی کے بعد حاملہ بھی ہوگئی تھی اور بعد میں اس کا اسقاط حمل بھی کروایا گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔

ہریانہ کے جیند میں 24 سالہ لڑکی سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ملزم نوجوان نے فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کی مسلسل آبروریزی کی ۔ متاثرہ آبروریزی کے بعد حاملہ بھی ہوگئی تھی اور بعد میں اس کا اسقاط حمل بھی کروایا گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ (علامتی تصویر)

جانکاری کے مطابق پولیس کو دی شکایت میں متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ کچھ مہینے پہلے جب ٹک ٹاک چلتا تھا ، تو اسی پلیٹ فارم پر پانی پت کے ایک لڑکے سے دوستی ہوگئی ، جس کے بعد وہ پانی پت سے جیند ملنے آیا تھا ۔ (علامتی تصویر)

لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم لڑکا اس کو جیند سے پانی پت لے گیا ، جہاں اس کی آبروریزی کی گئی اور ویڈیو بھی بنایا گیا ۔ (علامتی تصویر)

خاتون پولیس تھانہ کی ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ کی طرف سے شکایت ملی ہے ۔ اترپردیش کے رہنے والے ملزم لڑکے نے ہریانہ کے جیند کی متاثرہ سے ٹک ٹاک پر دوستی کی تھی اور پھر پانی پت لے جا کر اس کی آبروریزی کی اور ویڈیو بھی بنایا ۔ ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کرتا رہا ، جس کے بعد وہ حاملہ بھی ہوگئی ۔ (علامتی تصویر)

جب لڑکی نے شادی کیلئے کہا تو ملزم لڑکے نے منع کردیا اور متاثرہ کا اسقاط حمل بھی کروادیا ۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزم کے خلاف جیند خاتون پولیس تھانہ میں ایس سی ایس ٹی ایکٹ ، آبروریزی ، جان سے مارنے کی دھمکی اور کئی دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ (علامتی تصویر)