ہریانہ کے فتح آباد ضلع NH-9 پر واقع پرشورام چوک پر روڈویز کی بس بے قابو ہوکر ایک دکان میں جا گھسی۔ تیز رفتار ہریانہ روڈویز کی بس پرشورام چوک کے بورڈ کو توڑتی ہوئی بند دکان میں گھس گئی۔ اس حادثے میں بس آپریٹر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حادثہ تیز رفتار اور اسپیڈ بریکر نہیں دکھائی دینے کی وجہ سے ہوا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس کا سامنے والا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔