منالی: 2 جنوری سے 6 جنوری تک ہماچل پردیش کے سیاحتی شہر منالی میں منعقدہ ونٹرکارنیوال پیر کی رات کو اختتام پذیر ہوا۔ ونٹر کارنیوال میں توجہ کا مرکزمرکز بننے والی ونٹر کوئین 2020 مقابلے کا تاج اس مرتبہ منڈی کی گنجن سکلانی کے سر سجا ہے۔ منالی میں پیر کی دیر رات تک چلے ونٹر کوئین مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 10 مقابلوں کو شکست دے کر یہ خطاب گنجن نے اپنے نام کیا ہے۔ ونٹر کوئین تاج کیلئے 25 حسیناؤں کے درمیان کانٹے کی ٹکر تھی۔ ونٹر کوئین گنجن نے کہا کہ انہیں کافی اچھا لگا کہ انہیں ونٹر کوئین 2020 منتخب کیا گیا ہے۔ اس کا کریڈٹ ماں۔باپ اور اساتذہ کو جاتا ہے۔