سن کر تھوڑا سا عجیب لگ سکتا ہے، لیکن حال ہی میں برطانیہ کے ایک آئی ٹی ادارے کی طرف سے کئے گئے مطالعہ اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بک ہر صارف کو براؤزنگ کے دوران ٹریک کرتا رہتا ہے۔ جیسے ہی آپ انٹرنیٹ کھولتے ہیں، فیس بک آپ کے سسٹم میں بننے والی کوکیز کے ذریعے اس بات کی نگرانی کرنے لگتا ہے کہ آپ کس ویب سائٹ پر جا رہے ہیں؟ کہاں کلک کر رہے ہیں؟ اور کیا تلاش کر رہے ہیں؟
فیس بک ہر صارف کی نگرانی اس کے سسٹم میں جمع کوکیز سے کرتا ہے۔ خیال رہے کہ کوکیز وہ فائلیں ہوتی ہیں ، جو کسی بھی صارف کی طرف سے پچھلی مرتبہ کی سرچ ہسٹری کو بتاتی ہیں۔ جیسے ہی آپ کمپیوٹر پر لاگ ان کرتے ہیں ، تو فیس بک کا سوشل پلگ ان آپ کو ڈٹیکٹ کرتا ہے اور آپ کی کوکیز فائلوں کو فیس بک کو بھیجتا ہے ۔ اس طرح آپ کو اس کی نگرانی میں آ جاتے ہیں۔