ریلوے محکمہ فیسٹو سیزن میں 15 اکتوبر سے 30 نومبر کے درمیان 200 اسپیشل ٹرینیں چلانے کی تیاری کررہا ہے ۔ تاکہ تہواروں پر سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی نہ ہو ۔ یہ بات ریلوے بورڈ کے سربراہ اور سی ای او وی کے یادو نے بتائی ۔ یادو نے کہا کہ تہواروں کے سیزن میں ریلوے 200 سے زیادہ فیسٹو اسپیشل ٹرینیں چلائے گا ۔ وہیں ضرورت محسوس ہونے یا زیادہ ڈیمانڈ پر اسپیشل ٹرینوں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے ۔ ( تصویر : منی کنٹرول ) ۔
ریلوے محکمہ 12 ستمبر سے 80 اضافی ٹرینیں بھی چلا رہا ہے ، جنہیں کلون ٹرین کا نام کا نام دیا گیا ہے ۔ یادو نے بتایا کہ ہم نے مختلف زون کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ہدایت دی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ سے بات چیت کرکے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں ۔ ان سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور اسی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ فیسٹو سیزن میں کتنی اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں ۔ ( تصویر : نیوز18 ) ۔
محکمہ ریلوے نے ریاستی حکومتوں کی ضرورتوں اور وبا کے حالات کو دیکھتے ہوئے مسافروں کو دی جارہی سہولیات کا روازنہ جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مسافر ٹرینوں کی بات ہے تو ہم ٹرینوں کی ضرورت ، آمد ورفت اور کورونا کے حالات کا روزانہ جائزہ لیں گے ۔ جہاں بھی ضرورت محسوس ہوگی ، ہم ٹرینیں چلائیں گے ۔ ( تصویر : نیوز18 ) ۔