سرینگر ضمنی انتخابات میں تشدد، الیکشن کمیشن نے اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر الیکشن ملتوی کیا ، اب 25 مئی کو ووٹنگ
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ وادی کے کسی علاقہ میں کرفیو نافذ نہیں کیا گیا ہے، تاہم بڈگام اور گاندربل اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن نے ٹال دیا ہے۔ اب یہاں 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔ اس سے پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ جموں و کشمیر میں دو لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کو لے کر وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن میں اختلافات تھے۔ پیر کو وزارت داخلہ نے کشمیر میں بڑے پیمانے پر تشدد کے بعد اس کا ٹھیکرا کمیشن پر پھوڑا تھا۔ علاوہ ازیں اس سیٹ سے پی ڈی پی کے امیدوار نے بھی ووٹنگ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ادھر وسطی کشمیر کے دو اضلاع بڈگام اور گاندربل میں پیر کو دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں عائد کردی گئی تھیں ۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ وادی کے کسی علاقہ میں کرفیو نافذ نہیں کیا گیا ہے، تاہم بڈگام اور گاندربل اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


وادی میں جہاں تمام مواصلاتی کمپنیوں بشمول بی ایس این ایل کی موبائیل و براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات ہفتہ اور اتوار کی نصب شب کو معطل کردی گئی تھیں، وہیں پیر کی صبح قریب ساڑھے نو بجے وادی میں بیشتر میڈیا اداروں کو انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی سی این ایس نے بھی اپنی خدمات منقطع کردیں۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات کو 12 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وادی میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے بڈگام اور گاندربل ہلاکتوں کے خلاف دی گئی دو روزہ ہڑتال کال پر پیر کو وادی کے سبھی دس اضلاع میں مکمل ہڑتال رہی۔


دریں اثنا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے وسطی کشمیر کے دو اضلاع بڈگام اور گاندربل میں پولنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں ہونے والی 8 شہری ہلاکتوں سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں پیر کو اپنی دو انتخابی ریلیاں منسوخ کردیں۔


انہوں نے سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں قیمتی جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ غلام احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے آج جنوبی کشمیر کے ڈورو اور قاضی گنڈ میں منعقد کی جانے والی انتخابی ریلیاں منسوخ کئی ہیں۔


ادھر پی ڈی پی امیدوار تصدق حسین مفتی نے پیر کے روز الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے انتخابات ملتوی کرانے کی یہ اپیل وسطی کشمیر میں اتوار کو پولنگ کے دوران ہونے والے بڑے پیمانے کے تشدد کے تناظر میں کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اُن کی پارٹی پی ڈی پی نے الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں اننت ناگ کی پارلیمانی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


تصدق حسین مفتی جو کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی ہیں، نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’موجودہ صورتحال انتخابات کے لئے سازگار نہیں ہے‘۔
ٹرینڈنگ نیوز
دھوم مچارہا ہےاس گانے پرنورا فتیحی کا زبردست ڈانس، دیکھیں ویڈیو
اداکارہ نورا فتیحی کے ڈانس کا ویڈیو انسٹا گرام پرشیئرکیا گیا ہے۔ اسے اب تک 3.27 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔لتا منگیشکر28 دنوں کے بعد گھرلوٹیں، ڈاکٹروں کوبتایا فرشتہ
لتا منگیشکرنے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ انہیں نمونیا ہوگیا تھا۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھیں۔انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کیریبیائی ٹیم نے8 وکٹ سے جیتا دوسرا ٹی-20 میچ
ٹیم انڈیا کے 171 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کیریبیائی ٹیم نے 9 گیند باقی رہتے ہوئے یہ ہدف حاصل کرلیا اوربغیرکسی مشکل کے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔خواتین کےتحفظ کے لئےلاء اینڈ آرڈرکو مؤثرطریقے سے قائم کرے پولیس: وزیراعظم مودی
نریندرمودی نے پنےمیں منعقدہ پولیس ڈائرکٹرجنرلوں اورانسپکٹرجنرل آف پولیس کی 45 ویں کانفرنس میں اپنےاختتامی خطاب میں کہا کہ حکام کو پولیس کی شبیہ سدھارنے پرزوردینا چاہئے، جس سے کہ خواتین اوربچوں سمیت سماج کےتمام طبقات میں اعتماد کا احساس پیدا ہوسکے۔شیوم دوبےکوچھیڑنا پولارڈ کےلئے پڑگیا مہنگا، ایک ہی اوورمیں ٹھوک دیئے26 رن
ویسٹ انڈیزکے کپتان کیرون پولارڈ سےشیوم دوبے کی تھوڑی کہا سنی ہوئی۔ ایسا لگا جیسےاس حادثہ نے شیوم دوبے کوبید ارکردیا کیونکہ اس اوورمیں انہوں نے تین چھکے لگائےتھے۔شوہرنے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا، پھرخود بھی زہرکھا کردے دی جان
ہریانہ کے بھوانی ضلع کے کھرک گاؤں میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کی کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا اورپھر خود بھی زہرکھاکرخود کشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر بیوی دونوں کی یہ دوسری شادی تھی اوران کے پانچ بچے تھے۔دہلی آتشزدگی: 43 لوگوں کی موت کے بعد فرارفیکٹری مالک گرفتار، عمارت کونہیں ملی تھی فائرکلیئرنس
اناج منڈی واقع فیکٹری میں لگی آگ میں مرنےوالوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ اتوارکی صبح آگ کے بعد اس حادثے میں جان گنوانے والوں میں 29 لاشوں کی پہچان ہوگئی ہے۔ شام کوفیکٹری مالک محمدریحان کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔پاکستان کےعظیم کرکٹرکا بڑا بیان، اپنی حرکتوں سے خود کی بےعزتی کرا رہا ہے پاکستان
نسیم شاہ نےگزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیوکیا تھا، جس کے بعد اب وہ انڈر19 عالمی کپ کھیلیں گے۔بڑی خبر ! اکاونٹ میں پیسے نہیں رہنے پر بھی اس بینک اکاونٹ سے نکال سکتے ہیں رقم ! اتنی ہوگی حد
جن دھن یوجنا اکاونٹ میں اس کے علاوہ بھی کئی سہولیات ملتی ہیں ۔ اس اکاونٹ میں اوورڈرافٹ سہولیات کے ساتھ ساتھ روپے ڈیبٹ کارڈ بھی دستیاب کرایا جاتا ہے ۔دھولیہ 2008فساد معاملے کا سامنا کرنے والے 23مسلم نوجوان باعزت بری
دھولیہ 2008فساد معاملے میں تمام 23مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا۔ مسلم نوجوانوں کو جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی تھی