کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں خواتین کااحتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ شہر کے گُڈدہلی علاقہ میں ہوئے اس اجلاس میں زیادہ تر گھریلو خواتین موجود تھیں۔ ایسی خواتین بھی تھیں جو عام طورپرسیاسی اور سماجی حالات سے ناواقف رہتی ہیں۔ لیکن سماجی کارکان نے ان تمام خواتین کو سی اے اے، این آرسی، این پی آر کے متعلق جانکاری فراہم کی ۔