شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتی ہیں ایسی باتیں، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ
شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے لڑکیوں کے ذہن میں کئی سوالات اٹھتے ہیں ۔ اپنے سوالوں کے جواب اور تسلی کیلئے کبھی وہ اپنی شادی شدہ دوستوں سے بات کرتی ہیں تو کبھی اپنی ہی کسی ادھیڑبن میں گم ہوجاتی ہیں ۔
پیار کے رشتے کو شادی میں تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا ہے لیکن جب بات ہو ارینج میرج کی تو لوگوں کے ذہن میں عجیب سا ڈر اور غیر یقینی رہتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کا فیصلہ لینا ان کیلئے زندگی کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔
12/ 2
لڑکیوں کے ساتھ ایسا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ شادی کے بعد انہیں ایک انجانے گھر میں اجنبی شخص اور فیملی کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے ۔
12/ 3
ایسے میں لڑکیاں شادی کی کئی تجاویز کو صرف اپنے ڈر کی وجہ سے ٹھکرا دیتی ہیں اور کئی مرتبہ اپنے شادی شدہ دوستوں کے ذریعہ اپنے خدشات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
12/ 4
یہاں تک کہ شادی کی ایک رات پہلے تک لڑکیوں کے ذہن میں کئی طرح کے سوالات اور خدشات پیدا ہوتے ہیں ۔
12/ 5
لڑکیاں شروع سے ہی اپنے خواب کے راجکمار کی تلاش میں رہتی ہیں۔ شادی سے کچھ وقت پہلے لڑکیوں کے ذہن میں یہی بات چل رہی ہوتی ہے کہ کیا ان کا ہونے والا ہم سفر ان کیلئے پرفیکٹ ہے۔
12/ 6
لڑکیوں کے ذہن میں آتا ہے کیا وہ اس کے ساتھ پوری زندگی ہنسی اور خوشی کے ساتھ گزار پائے گی ۔ وہ سوچتی ہیں کہ کیا لڑکا ان کے نخرے برداشت کرتے ہوئے زندگی بھر ان کا ساتھ دے پائے گا۔
12/ 7
لڑکیاں خواہ کتنی ہی تاخیر سے شادی کیوں نہ کر رہی ہوں، لیکن شادی سے پہلی رات یہی سوچتی ہیں کہ کہیں اس نے فیصلہ لینے میں جلد بازی تو نہیں کردی۔
12/ 8
لڑکیوں کے ذہن میں یہ چلتا ہے کہ جلد بازی میں لیا گیا یہ فیصلہ کہیں زندگی میں اندھیرا نہ بھردے ۔
12/ 9
لڑکیوں کو یہ بھی لگتا ہے کہ کیا وہ ازدواجی زندگی کی ذمہ داریوں کو اٹھا پائے گی۔
12/ 10
وہ تھوڑا اور وقت رک جاتی تو شاید شادی کیلئے اس سے اچھا لڑکا مل جاتا
12/ 11
لڑکیاں کئی مرتبہ اپنے سسرال کو لے کر بھی تذبذب میں رہتی ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ سوال رہتا ہے کہ جتنا پیار انہیں اپنے مائیکے میں مل رہا ہے کیا سسرال میں بھی مل پائے گا۔
12/ 12
کیا وہ ہمیشہ کی طرح اپنی آزادی والی زندگی انجوائے کر پائے گی ۔