உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خود کو منگل سوتر پہنایا، مانگ میں سندور بھڑا اور بن گئی دلہن، دیکھئے 24 سالہ لڑکی کی خود سے انوکھی شادی کی PHOTOS

    کافی دنوں سے اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں چھائی شما بندو اپنے آپ سے سات پھیروں کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ۔ حالانکہ شما نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ گیارہ جون کو شادی کریں گی، لیکن تنازع بڑھتا دیکھ کر انہوں نے طے وقت سے پہلے ہی شادی کرلی ۔ شادی کا پروگرام شما کے گھر پر ہی منعقد کیا گیا ۔ اس دوران ہلدی، مہندی کی رسمیں بھی نبھائی گئیں اور پھر سندور بھی لگایا گیا ، لیکن اس شادی میں نہ تو کوئی دولہا تھا اور نہ ہی کوئی بارات ۔