وزیرا عظم نریندر مودی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پروجیکٹ چیتا کے تحت مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں آٹھ چیتوں کو چھوڑا ۔ ان چیتوں کو خصوصی کارگو طیارہ کے ذریعہ نمیبیا سے گوالیار لایا گیا ۔ اس کے بعد چنوک ہیلی کاپٹر سے کونو نیشنل پارک لے جایا گیا ۔ ان آٹھ چیتوں میں پانچ نر اور تین مادہ ہیں ۔ پنجرے کا لیور دبا کو تین چیتوں کو خاص طور پر بنائے گئے کوارنٹائن زون میں چھوڑا گیا ۔