ناسک۔: مہاراشٹر (Maharashtra) کے ناسک (Nashik) ضلع میں دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 25 سالہ شخص کا 20 سال بڑی خاتون سے محبت کرنا جان لیوا ثابت ہوا ہے۔ الزام ہے کہ اس خاتون نے شادی کے لیے اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ اپنے عاشق کی خودکشی سے خوفزدہ خاتون نے اس کی لاش سڑک پر پھینک کر اسے حادثہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔
بس میں ملاقات کے دوران پروان چڑھا تھا پیار
بس میں سفر کے دوران رمیش کی اس خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ موبائل نمبر شیئر کیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی۔ اس کے بعد دونوں کی قربتیں بڑھ گئیں اور نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے گھر رہنے لگا۔ الزام ہے کہ خاتون کا خیال تھا کہ اس کا عاشق اسے چھوڑ کر گاؤں جا کر شادی کر لے گا۔ اسی وجہ سے وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتی تھی جس سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔