دارالعلوم ندوۃ العلما کے مولانا سلمان حسینی ندوی کی بی ایس پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل
ایک طرف ایشیا کی عظیم دینی دانشگاہ دارالعلوم دیو بند نے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کےلئے الیکشن تک اپنے دروازے بند کر لئے ہیں تو وہیں لکھنؤ میں واقع ایک دیگر عظیم دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلما نے سیاسی اپیل کر کے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔


ایک طرف ایشیا کی عظیم دینی دانشگاہ دارالعلوم دیو بند نے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کےلئے الیکشن تک اپنے دروازے بند کر لئے ہیں تو وہیں لکھنؤ میں واقع ایک دیگر عظیم دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلما نے سیاسی اپیل کر کے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ندوۃ العلما کے ڈین مولانا سلمان حسینی ندوی نے بی ایس پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ مولانا کی اس اپیل پر مختلف طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔


حالانکہ بعض شیعہ و سنی علما یہ مانتے ہیں کہ سیاسی اپیلوں سے یا تو علما کو گریز کرنا چاہئے یا پھر متفقہ طور پرکوئی اعلان کیا جائے۔ لکھنؤ میں واقع دارالعلوم ندوۃ العلما بھی ایک ایسا دینی ادارہ ہے جو کسی بھی الیکشن میں کھل کر نہ تو کسی پارٹی کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی مخالفت۔


لیکن اب یہاں کے ہی پریچنگ اینڈ انفارمیشن شعبہ کے ڈین مولانا سلمان حسینی ندوی نے مسلمانوں سے بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کر کے ملک بھر میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔


حالانکہ ان کی یہ اپیل ذاتی ہے اور ’ایکتا منچ‘ نامی تنظیم کے سرپرست کے طور پر انہوں نے یہ اپیل کی ہے لیکن چونکہ مولانا کا تعلق ملک کے ایک عظیم الشان ادارے سے ہے اور خود مولانا بھی ایک بلند پایہ عالم دین ہیں، اس لئے ان کی اس اپیل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


خیال رہے کہ مولانا سلمان حسینی ندوی کی کسی خاص پارٹی کے حق میں اپیل کودیگرعلما نے نامناسب بتایا ہے۔ شیعہ رہنما مولانا یعسوب عباس کا کہنا ہے کہ مسلمان کسی مولانا یا سجادہ نشین کی اپیل پر نہیں بلکہ ترقیاتی کاموں و فلاحی اسکیموں کے مدنظر ووٹ ڈالتے ہیں۔


وہیں، لکھنؤ کی تاریخی مسجد ٹیلے شاہ کے پیش امام مولانا فضل المناّن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیاسی اپیل انفرادی طور پر نہیں بلکہ مسلم دانشوروں کے آپسی اتفاق رائے سے اجتماعی طورپر ہونی چاہئے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دی جا سکے۔


مولانا سلمان حسینی ندوی کی علمی و تعلیمی خدمات کا اعتراف عالمی سطح پرکیا جاتا ہے لیکن ریاستی سطح پران کے ذریعہ کی گئی ایک سیاسی اپیل کہیں ان کی قدر و منزلت پر اثرانداز نہ ہوجائے، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیاست کو مذہب سے دوررکھنے کا عمومی رحجان بھی کتنا درست ہے،اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹرینڈنگ نیوز
خواتین چلا رہی ہیں سیکس اور شادی سے پرہیز کے لئے مہم، بچے نہ پیدا کرنےکی دی صلاح
خواتین کے ذریعے چلائے جارہے "نومیرج وومین" مہم کی وجہ سے دونوں ملک دنیا کے سب سے کم جنم شرح والے ملکوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ جاپان پہلے اور جنوبی کوریا آٹھویں مقام پر آگیا ہے۔ کوریا میں تو خواتین 'ہیش ٹیگ نو میرج وومین' مہم چلا رہی ہیں۔سرکاری رپورٹ میں ہواانکشاف: 2.72 کروڑ مرد اور 1.56 کروڑ خواتین ڈھونڈ رہے ہیں نوکری
مرکزی وزیر محنت کے ذریعے فراہم کئے گئے اعدادوشمار سے لگایا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر محنت سنتوش گنگوار نے بتایا کہ 2.72 کروڑ مرد اور 1.56 کروڑ خواتین ہیں۔ جو نوکری ڈھونڈ رہی ہیں۔! شوٹنگ نہیں بلکہ اس بیماری کے چلتے سلمان خان چھوڑ رہے ہیں بگ باس13
دراصل سلمان خان "ٹریمینل نیوریلجیا" نام کی بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔ اس بیماری کے چلتے زیادہ تناؤ لینے یا غصے میں آنے کے چلتے صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔وراٹ کوہلی کا بڑا انکشاف: بیوی انوشکا شرما سے پہلی ملاقات میں ہی کر بیٹھے تھے یہ غلط بات: جانیں یہاں
وراٹ کوہلی کا ماننا ہے کہ انوشکا کے آنے سے ان کی پوری زندگی ہی بدل گئی۔ آج دونوں کے درمیان جتنی اچھی کیمسٹری دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما سے ملنے سے پہلے وراٹ کوہلی کافی نروس تھے۔کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کولے کرپھرسے بحث ہورہی ہے۔ اس بار سوشل میڈیا پررنبیراورعالیہ بھٹ کی شادی کولے کریہ بحث ہورہی ہے کہ دونوں کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں۔شادی کے ایک سال میں ہی شوہر سے الگ ہورہی ہے یہ مشہوراداکارہ، بتائی ایسی وجہ
اداکارہ شویتا بسو پرساد نے فلم 'مکڑی' سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ ان کے شوہرروہت متل فلمساز ہیں۔پورن سائٹ سے لڑکی کی ہوبہو شکل والا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے وائرل کیا، ایف آئی آر
ایس پی منڈی گرودیوشرما نےبتایا کہ اس طرح فحش مواد وائرل کرنے پر پولیس نگرانی کررہی ہے۔ ایسے شرارتی عناصرسے نمٹنے کےلئے پولیس نظربنائے ہوئے ہیں۔آپ کو نئےسیمی آٹو میٹک مشین کی تلاش ہے؟ وھرلپول کی ایس ایکس ایل کوآزمائیں
وھرلپول برسوں سے گندے کپڑوں کی صفائی کی آپ کی پریشانی کو دورکررہا ہےاورآپ کی مخصوص ضرورتوں کوپورا کرنےکے لیے بنیادی بجٹ ماڈل سےلیکرمزید جدیداورزیادہ صلاحیت والے ماڈ ل کی واشنگ مشینوں کی ایک وسیع رینج پیش کررہی ہے۔بریک اپ سے متعلق نیہا ککڑ کا بڑا انکشاف، کہا- میں مرنا چاہتی تھی
موسیقارنیہا ککڑ نے انڈین آئیڈل کے ایپیسوڈ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اس میں انہوں نے ہمانش کوہلی سے بریک اپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔خاتون کا الزام، 4 سال کی تھی تب سے ماما کرتا تھا آبروریزی، تین بارکرانا پڑا اسقاط حمل
خاتون نے الزام لگایا کہ پہلی بار 1981 میں اس کی آبروریزی کی گئی تھی، جب وہ محض 4 سال کی تھی اوریہ گھناؤنی حرکت اس کے ماما نے کی تھی۔