உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mayawati Birthday: جدوجہد اور اتار چڑھاو کی کہانی ہے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی زندگی

    مایاوتی (Mayawati) کی پیدائش 15 جنوری 1956 کو دہلی کی ایک دلت فیملی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد پربھو داس بادل پور گوتم بدھ نگر میں پوسٹ آفس میں ملازم تھے۔ بچپن میں مایاوتی کو لڑکی ہونے کی وجہ سے بھید بھاو کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جہاں ان کے بھائی پرائیویٹ اسکول میں پڑھے، انہیں سرکاری اسکول میں پڑھنا پڑا۔ ان کا بچپن کا نام چندراوتی تھا۔ اسی نام سے ان کی پڑھائی لکھائی ہوئی۔