دہلی کی ڈرائیور کے بغیر والی یہ میٹرو ریل کیا دیکھی ہے آپ نے؟
نئی دہلی ۔ دہلی میٹرو کی مجنٹا اور پنک لائنوں پر ریموٹ نظام سے خود کار ٹرین چلائی جائیں گی لیکن پہلے ایک برس تک انہیں آپریٹرہی چلائیں گے اور ان کے تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ان سے آپریٹروں کو ہٹا دیا جائے گا۔

دہلی میٹرو کی مجنٹا اور پنک لائنوں پر ریموٹ نظام سے خود کار ٹرینیں چلائی جائیں گی لیکن پہلے ایک برس تک انہیں آپریٹرہی چلائیں گے اور ان کے تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ان سے آپریٹروں کو ہٹا دیا جائے گا۔

دہلی میٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر منگو سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجلس پارک سے شیو وہار کے درمیان چلنے والی پنک لائن اور جنک پوری مغرب سے نوئیڈا بوٹینکل گارڈن کے درمیان چلنے والی مجنٹا لائن کے لئے کوریا سے 486 ٹرینوں کا معاہدہ کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 14 ٹرینیں مکندپورڈپو میں پہنچ چکی ہیں اور دو ٹرین اگلے ہفتے کالندی کنج ڈپو پہنچ جائیں گی۔

مسٹر منگو سنگھ نے کہا کہ ان ٹرینوں کے ٹیسٹ میں تقریبا ایک سال کا وقت لگے گا جس کے پیش نظر پہلے سال انہیں آپریٹر ہی چلائیں گے۔

اس کا مطلب ہے کہ ان میں انسانی مداخلت کم ہو جائے گی اور انہیں کنٹرول روم سے ہی چلایا جائے گا۔

ان کیمروں کی مدد سے ہی کنٹرول روم میں بیٹھے لوگ ٹرین کے سامنے آنے والی چیزوں، سواریوں کے چڑھنے اترنے اور دروازے کو کھولنے اور بند کرنے کا کام کریں گے۔

ان ٹرینوں کے لئے ابھی بھلے سال بھر کا انتظار کرنا پڑے لیکن ان کی تصاویر کی چرچا ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔