فتح آباد کی بھاٹیا کالونی میں ایک نوجوان کے ذریعہ گھر میں گھس کر دو بہنوں پر تیز دھار دار ہتھیار سے جان لیوا حملہ کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ حملے میں چھوٹی بہن کی موت ہوگئی، جبکہ بڑی بہن کو سنگین حالت میں حصار ریفر کردیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے کے بعد ملزم نے کار سے آرہی لڑکیوں کی ماں کو بھی چاقو دکھایا اور اسی دوران اس کی بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے دبوچ کر اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے بعد دو ساتھی فرار بتائے جا رہے ہیں۔
جانکاری کے مطابق، چنڈی گڑھ میں پڑھنے والی دو بہنوں پریہ اور یوگیتا اپنے گھر آئی ہوئی تھیں اور آج گھر پر ہی موجود تھیں۔ اس کے والد اور بھائی دہلی میں کام کرتے ہیں، وہ گھر پرنہیں تھے اور ماں بھی گھر پر نہیں تھی۔ دوپہر تقریباً تین بجے دولت پور کے سندیپ نامی شخص نے گھر میں گھس کر ان پر تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔
وہیں لڑکیوں کو اسپتال لایا گیا، جہاں چھوٹی بہن یوگیتا کی موت ہوگئی۔ جبکہ دوسری بہن کو ریفر کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی حملہ کیا گیا تھا۔ لڑکی کی ماں کا الزام ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں کوئی سخت کارروائی نہیں کی، جس کے بعد اس نوجوان کے حوصلے بلند ہوگئے اور اس نے جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ حملہ کردیا۔