شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف الہ آباد کے روشن باغ احتجاجی دھرنے میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خواتین نے جشن کے طور پر منایا۔ روشن باغ میں واقع منصور علی پارک میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ گایا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے روشن باغ کو قومی پرچم سے سجایا گیا تھا ۔ پرچم کشائی اور خواتین کے جوش و خروش نے علاقے میں جشن کا ماحول بنا دیا ۔ گذشتہ 16 دنوں سے دھرنے پر بیٹھیں خواتین نے اپنے ہاتھوں اور چہروں کو قومی پرچم کے نشان سے سجایا ۔ روشن باغ میں خواتین کے علاوہ بچے بھی جشن جمہوریہ کی اس تقریب میں مگن نظر آئے ۔ بچوں نے ملک کی مختلف تہذیب کو پیش کرتے ہوئے حب الوطنی کے ترانے بھی گائے ۔ جشن جمہوریہ کا ایک منظر ۔ (سبھی تصاویر : مشتاق عامر)۔