سابق مرکزی اقلیتی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے گورنر ہاؤس میں منی پور کی 18 ویں اور پہلی خاتون گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ منی پور ہائي کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس راکیش رنجن پرساد نے ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد بحیثیت گورنر انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔