سیاسی عدم استحکام کےدرمیان مہاراشٹرمیں صدرراج نافذ، ابھی کیا ہیں متبادل؟
کسی بھی ریاست میں 6 ماہ کے لئے صدرراج نافذ ہوسکتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو مہاراشٹرمیں پھرسے الیکشن کرانے کا اعلان کرنا ہوگا۔


مہاراشٹرکے گورنر بی ایس کوشیاری نے پیرکو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو رپورٹ بھیجی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست میں فی الحال کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکی ہے، جس کے بعد مہاراشٹرمیں منگل کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے صدرراج کو منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ گورنر بی ایس کوشیاری نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے اور مزید وقت دیئے جانے سے انکار کردیا تھا۔ شیو سینا نے کانگریس – این سی پی سے بات چیت کے سبب اور48 گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔


شیو سینا کے ایک دن پہلے اپنے سیاسی مخالفین سے حمایتی خط حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد گورنرکوشیاری نے شرد پوارکی قیادت والی این سی پی کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے منگل رات ساڑھے 8 بجے بجے تک کا وقت دیا تھا۔ گورنر کوشیاری نے تین اوردن کا وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔


اسمبلی انتخابات کے نتائج کے 15 دن گزرجانے کے بعد بھی حکومت تشکیل کولے کر ابھی تصویرصاف نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج 24 اکتوبر کو آگئے تھے، جس کے بعد مدت پوری ہونے کے بعد گزشتہ جمعہ کو دیویندر فڑنویس نے جنوبی ممبئی کے راج بھون جاکرگورنرکوشیاری کواپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔


ایک دن بعد گورنرنے بی جے پی کو سب سے زیادہ سیٹوں والی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے نئی حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا تھا اوراس کے تئیں اپنی مرضی واضح کرنے کو کہا تھا۔ حالانکہ بی جے پی نے اتوارکوکہا تھا کہ وہ ابھی حکومت نہیں بنا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے شیوسینا سے کہا تھا کہ اگرشیوسینا، اپوزیشن جماعتوں کانگریس اوراین سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لیتی ہے تو اسے 'نیک خواہشات'۔


مہاراشٹرمیں کل 288 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ بی جے پی کے پاس ان میں سے سب سے زیادہ 105 سیٹیں ہیں، لیکن یہ نصف سیٹوں 144 کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ وہیں شیو سینا کے پاس 56 سیٹیں ہیں۔ این سی پی اورکانگریس کے پاس بالترتیب 54 اور44 سیٹیں ہیں جبکہ بی جے پی آزاد امیدواروں اورچھوٹی پارٹیوں سے بات چیت کررہی ہے، پھر بھی اس کے پاس بغیرشیوسینا کی حمایت کے بغیرحکومت بنانے کے لئے سیٹیں مکمل نہیں ہوسکیں گی۔ چونکہ شیوسینا کی نظریں مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ کی کرسی پرہیں، وہ بھی بی جے پی کے بغیرحکومت نہیں بنا سکتی ہے، جب تک کہ اسے کانگریس اوراین سی پی دونوں ہی حمایت دینے کے لئے تیارنہ ہوجائیں۔


کسی بھی ریاست میں ایک بار میں زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے لئے صدرراج نافذ کیا جاسکتا ہے۔ وہیں کسی بھی ریاست میں زیادہ سے زیادہ تین سال کے لئے ہی صدر راج نافذ کرنے کا التزام ہے۔ اس کے لئے بھی ہر 6 ماہ میں دونوں ایوانوں سے اجازت ضروری ہے۔ صدرراج سے متعلق التزام آئین کے دفعہ 356 اور 365 میں ہیں۔ صدرراج لگانے کے بعد ریاست سیدھے طورپرمرکز کے کنٹرول میں آجاتا ہے۔ آرٹیکل 356 کے مطابق صدرکسی بھی ریاست میں صدرراج نافذ کرسکتے ہیں۔ اگر وہ اس بات سے مطمئن ہوں کہ ریاستی حکومت آئین کے مختلف التزام کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔ ایسا ضروری نہیں ہے کہ وہ گورنرکی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ایسا کریں۔ آرٹیکل 365 کے مطابق اگرریاستی حکومت مرکزی حکومت کے ذریعہ دیئے گئے آئینی احکامات پرعمل نہیں کرتی ہے تواس حالت میں بھی ریاست میں صدرراج ناف کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ریاست میں صدرراج لگائے جانے کے دو ماہ کے اندرپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اس کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔
ٹرینڈنگ نیوز
آبروریزی اورقتل کے قصورواروں کوموت نہیں ایسی سزا دلانا چاہتی ہیں وحیدہ رحمٰن
آبروری ریزی اورقتل پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے عظیم اداکارہ وحیدہ رحمن نےکہا کہ آبروریزی اورقتل بھیانک اورنہ بھلانے والا جرم ہے، لیکن وہ قصورواروں کےلئےموت کی سزا کےبدلےعمرقید چاہتی ہیں۔لوک سبھا میں7 گھنٹے کی بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل منظور
لوک سبھا میں تقریباً 7 گھنٹے کی بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل لوک سبھا میں منظورہوگیا ہے۔ اس بل کی حمایت میں 311 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی کاپی پھاڑی، کہا- یہ بل ملک کوتقسیم کرنے جیسا
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ہندوستان سے1000 سال کا تعلق ہے۔ انہوں نےکہا کہ آخرہمارا گناہ کیا یہی ہےکہ ہم مسلمان ہیں۔ آپ مسلمانوں کو اسٹیٹس لیس بنا رہے ہیں۔جموں وکشمیرمیں جلد ہوسکتے ہیں اسمبلی انتخابات، لیفٹیننٹ گورنرنےاشارہ دیا
مرکزکے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرائے جانے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنرجی سی مرمونے کہا 'میں کہنا چاہتا ہوں کہ اقتدارجلد عوام کے ہاتھوں میں چلی جانی چاہئے۔ یہی ہم ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں'۔شہریت ترمیمی بل: مودی حکومت پراپوزیشن چراغ پا، بل کوآئین کے روح کے خلاف قراردیا
کانگریس، ترنمول کانگریس، بی ایس پی، اسد الدین اویسی، مولانا بدرالدین اجمل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ملک کے لئے نقصاندہ قراردیا۔چوٹ کے سبب ٹیم سے باہرہوا تھا یہ پاکستانی کھلاڑی، ریمپ واک کرکے مشکل میں، دیکھیں ویڈیو
پاکستان کےتیزگیند بازحسن علی نےاپنا آخری بین الاقوامی میچ آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے ہندوستانی نژاد لڑکی سے دبئی میں شادی کی ہے۔سشمتا سین نے سمندرکےکنارے کچھ ایسے کی مستی، شیئرکیا ویڈیو
بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرویڈیوشیئرکیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیارا سا کیپشن بھی لکھا ہے۔کرناٹک ضمنی انتخاب: بی جے پی کو اکثریت حاصل، شکست کے بعد سدارمیا نے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے دیا استعفیٰ
مہاراشٹرمیں حکومت نہ بنا پانے کے بعد کرناٹک میں بی جے پی کی 12 سیٹوں پربہترین کارکردگی سےاس کا حوصلہ میں اضافہ ہوا ہے۔ٹی -20 کرکٹ میں اس کھلاڑی نےکیا انوکھا کارنامہ، صرف ایک رن دے کرحاصل کئے 10 وکٹ
مالدیپ خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انجلی چند نے اپنے ٹی -20 کیریئرکے ابتدائی دومیچوں میں ہی کرشمائی کارکردگی کرتے ہوئے کل 10 وکٹ حاصل کئے۔نربھیا اجتماعی آبروریزی معاملہ: قصورواروں کوکبھی بھی دی جاسکتی ہے پھانسی، بکسرجیل میں پھندا بننا شروع
بکسرکے جیل سپرنٹنڈنٹ وجے کماراروڑہ نے کہا 'ہمیں گزشتہ ہفتے جیل ڈائریکٹوریٹ سے 14 دسمبرتک 10 پھانسی کا پھندا تیارکرنے کا حکم ملا تھا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کہاں استعمال ہونے جارہے ہیں'۔