دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہیں ۔ کووڈ 19 کی وجہ سے ہندوستان میں بھی لاک ڈاون لگایا گیا تھا ۔ تاہم اب اس میں کافی حد تک چھوٹ دی جاچکی ہے ۔ کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر ملک بھر میں اسکول اور کالج کئی مہینوں سے بند ہیں ۔ دریں اثنا نیٹ ورک 18 نے ایک آن لائن سروے کیا ، جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ اسکول فیس اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کو لے کر لوگوں کی کیا رائے ہیں ۔ یہ آن لائن سروے نیٹ ورک 18 کی سبھی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس پر کیا گیا ۔ یہ سروے تیرہ زبانوں انگلش ، ہندی ، اردو ، بنگالی ، مراٹھی ، گجراتی ، کنڑا ، تمل ، ملیالم ، تیلگو ، پنجابی ، آسامی اور اڑیہ میں کیا گیا ۔ نیچے دیکھیں لوگوں کی کیا آرا ہیں ۔