உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    AMU کا قیام اور صدی کا سفر دیکھنے میں یوں تو بہت آسان لگتا ہے لیکن جانیں سر سید احمد خان کا کیا تھا وژن ؟

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام اور صدی کا سفر دیکھنے میں یوں تو بہت آسان لگتا ہے مگر جب ہم تاریخ کے اوراق پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس ادارے کے قیام کے لئے سر سید احمد خان اور ان کے رفقا کو کن کن مسائل سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ ایشیائی ممالک میں ریفارمیشن اور قومی اصلاح میں جو مقام سرسید احمد خان کو حاصل ہے وہ دوسرے کسی شخص کو نہیں۔ سر سید احمد خان ایک عظیم مفکر، مدبر اور مصلح قوم ہی نہیں بلکہ ان کی شخصیت کے مقناطیسی پہلو ہیں۔ انہوں نے جس میدان میں بھی قدم بڑھایا اپنی تحریر،تقریر اور طرزعمل سے اس میں انمٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔ یوں تو ان کے کارناموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ مگر یہاں مقصد ان کی تعلیمی تحریک، تاریخ نویسی، اردو لٹریچر اورقومی یکجہتی کے حوالے سے انکی خدمات پر روشنی ڈالنا ہے۔