وادی کشمیر میں پیر کو سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان 484 امتحانی مراکز پر بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوئے۔ اس دوران متفکر والدین جو پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب پیدل چل کر اپنے بچوں کے ساتھ امتحانی مراکز تک پہنچے تھے ، کو امتحانی مراکز کے باہر اپنے بچوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔