این آئی اے ٹیم کے پاکستان جانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں : عبدالباسط
پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے این آئی اے کے پاکستان جانے کے امکان سے انکار کیا ہے ۔ دہلی میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے دفتر میں عبدالباسط نے کہا کہ ہندستانی ایجنسیوں کے پاکستان جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دہلی : پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے این آئی اے کے پاکستان جانے کے امکان سے انکار کیا ہے ۔ دہلی میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے دفتر میں عبدالباسط نے کہا کہ ہندستانی ایجنسیوں کے پاکستان جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
5/ 2
پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کے ساتھ پولیٹیکل کونسلر طارق کریم بھی تھے۔ عبدالباسط نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ہندو پاک کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے ۔
5/ 3
استقبالیہ تقریب کے موقع پر ای ٹی وی کے ذریعہ پوچھے گئے این آئی اے کے پاکستان جانے کے سوال پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور ہندستان کی جانب سے جانچ ایجنسی کے پاکستان جاکر جانچ کرنے کی کوئی درخواست نہیں آئی ہے۔
5/ 4
تقریب کے دوران عبدالباسط نے مجلس مشاورت کا گرم جوشی کے لئے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے مظالم کی خبروں کو پروپگنڈہ قراردیا اور کہا کہ پاکستانی دستور میں انہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
5/ 5
عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ملکوں نے پٹھان کوٹ حملہ پر میچویور ردعمل کا اظہار کیا ہے، اس لئے مسائل کے بات چیت کے ذریعہ سے حل ہونے کی امید رکھنی چاہیے۔