علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ کی تنظیم آئی پرومس نے عائشہ ترین اسکول کے ساتھ مل کر نئے سال کو اے ایم یو کی تہذیب کے تحت منایا۔ اس موقع پر پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں گرم کپڑے اور خوردنی اشیا تقسیم کی گئیں ۔
7/ 2
نئے سال میں خوردنی اشیا اور سرد موسم میں گرم کپڑے حاصل کرکے سامان وصول کرنے والے بھی کافی خوش نظر آئے۔
7/ 3
نئے سال کی خوشیوں کو منانے کا ہر طبقہ کا اپنا الگ الگ انداز ہوتا ہے۔
7/ 4
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنی روایات اور تہذیب کیلئے ساری دنیا میں جانی جاتی ہے۔
7/ 5
یہاں کے طلبہ نے نئے سال کی خوشیوں کو سماج کے پسماندہ طبقات کے ساتھ شیئر کیا ۔
7/ 6
سردی کے موسم میں بچوں کو اور بڑوں کو گرم کپڑے اور خوردنی اشیا تقسیم کئے۔
7/ 7
اے ایم یو کے طلبہ کا یہ انوکھا انداز لوگوں کو کافی پسند آیا اور اب اس کی طرف ستائش کی جارہی ہے۔