اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی۔ اس فوٹیج میں لڑکی اکیلی کہیں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے بعد اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ آنا فانا میں نوجوان اپنے گھر واپس علی گڑھ پہنچا۔ اس نے لڑکی کے گھر والوں کو فون کیا تو وہ ٹال مٹول کرنے لگے۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ لڑکی پہلے ہی اپنے عاشق سے شادی کر چکی ہے۔ نوجوان اب مدد کے لیے پولیس کے چکر لگا رہا ہے۔