اپنے بیباک اور تاریخی فیصلوں کے لئے مشہور الہ آباد ہائی کورٹ کی موجودہ عمارت کے سو برس پورے ہو گئے ہیں ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کو ڈیڑھ سو برس پہلے قائم کیا گیا تھا وہیں ہائی کورٹ کی موجودہ عمارت کو سو برس مکمل ہو گئے ہیں ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی تاریخ مسلم وکلا کی تاریخ ہے ۔ اس ہائی کورٹ سے وابستہ مسلم ججوں نے ملک کے قانونی شعبہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔