الہ آباد میں ایک کم سن مسلم لڑکے نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دے کر ملک بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے ۔ چودہ سالہ طالب علم محمد عکرمہ نے اپنی ہنر مندی سے ایک ایسا کار نامہ انجام دیا ہے ، جس کی ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہے ۔ محمد عکرمہ نے انتہائی کم لاگت میں لکڑی کی ایک ایسی کار بنائی ہے ، جو اس وقت سڑک پر دوڑ رہی ہے ۔
عکرمہ کی ایجاد کردہ کار میں دو لوگ آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کےعلاوہ بہت کم لاگت میں اس طرح کی کاروں کو مزید بہتر طریقے سے بنایا جا سکتا ہے۔عکرمہ کے والد پیشے سے ایک کار پینٹر ہیں ۔ پہلے تو انہوں نےاس کام لئےعکرمہ کو منع کیا ، لیکن اس کی لگن اور شوق دیکھ کر انہوں نے بعد میں نہ صرف اس کی اجازت دی ، بلکہ اس کام میں اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔