شہیدان کربلا کی یاد میں امام باڑے اور عزا خانے آباد ہو گئے ہیں ۔ ایام عزا کے دوران کربلا میں شہید ہونے والے مظلوموں کی یاد میں علم اور تعزیے سجائے گئے ہیں ۔ نوجوان فن کاروں کی طرف سے امام حسین کے آفاقی پیغام کو ہندو مسلم ایکتا کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے ۔