الہ آباد میں وقف امام باڑہ غلام حیدرکو منہدم کئے جانے پرمتولی کی ہجوم نے کی پٹائی
وقار رضوی کی شیعہ جامع مسجد کے باہر مشتعل ہجوم نے جم کر پٹائی کر دی ۔ وقار رضوی پر ناراض لوگوں نے حملہ اس وقت کیا جب وہ شیعہ جامع مسجد کے باہر ناراض بھیڑ کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے ۔
الہ آباد کے تاریخی امام باڑہ وقف غلام حیدر پر تجارتی کامپلکس کی تعمیر کے خلاف اب لو گ سڑکوں پر آ گئے ہیں ۔ شیعہ وقف بورڈ کی طرف سے متعین کردہ متولی وقار رضوی کے خلاف شیعہ فرقے کا ہی غصہ ٹوٹ پڑا ہے ۔
6/ 2
وقار رضوی کی شیعہ جامع مسجد کے باہر مشتعل ہجوم نے جم کر پٹائی کر دی ۔ وقار رضوی پر ناراض لوگوں نے حملہ اس وقت کیا جب وہ شیعہ جامع مسجد کے باہر ناراض بھیڑ کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے ۔
6/ 3
واضح رہے کہ شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا حسن رضا، امام باڑہ غلام حیدر کو منہدم کئے جانے اور اس پر تجارتی کامپلکس تعمیر کئے جانے کے خلا ف عوامی مہم چلائے ہوئے ہیں ۔
6/ 4
گذشتہ دنوں مولانا حسن رضا نے امام باڑے کے متولی وقار رضوی کے خلاف جان سے مارنے کے دھمکی دینے پر ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے ۔
6/ 5
سڑک پر موجود ناراض ہجوم نے جب وقار رضوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو مقامی پولیس فوری طور سے وقاررضوی کو اپنی سکیورٹی میں محفوظ مقام پر لے گئی ۔
6/ 6
دوسری جانب امام جمعہ مولانا حسن رضا نے شیعہ وقف بورڈ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امام باڑے پر بنائی گئی تجارتی عمارت کو منہدم کرکے امام باڑہ وقف غلام حیدر کو شیعہ عوام کے حوالے کیا جائے۔